@hospitallife01: #plzviral🥺🥺🙏🙏foryoupage تمہارے ماتھے پر رکھا گیا وہ آخری بوسہ شاید محبت کا آخری لفظ تھا... تم خاموش پڑے تھے، اور میں ہزار باتیں دل میں لیے بیٹھا تھا۔ کتنا عجیب ہے نا، جنہیں ہم سب کچھ کہنا چاہتے ہیں، وہی ایک دن سب کچھ سنے بغیر چلے جاتے ہیں۔ میں نے تمہیں آواز دی، مگر موت کے سفر میں کوئی پلٹ کر نہیں آتا۔ آج تمہارا چہرہ پرسکون تھا، اور میری روح بکھری ہوئی۔ کاش ایک لمحہ اور مل جاتا، میں تمہیں بتاتا کہ تم میرے لیے کیا تھے۔ اب تم مٹی کے سپرد ہو جاؤ گے، اور میں یادوں کے سپرد۔ تمہیں قبر مل جائے گی، مگر مجھے عمر بھر کی تنہائی۔ — بدبخت #viral