@manzo0r5o: #آفرین_فخر_ژوب_ایم_پی_اے_حاجی_فضل_قادر_ دھانہ سر کے المناک بس حادثے نے پورے علاقے کو غم کی فضا میں مبتلا کر دیا۔ ایسے کٹھن وقت میں جمعیت علمائے اسلام کے رکنِ صوبائی اسمبلی، فخرِ ژوب حاجی فضل قادر مندوخیل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فوری طور پر متاثرین کی مدد کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا انہوں نے زخمیوں کو بروقت بہتر علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کرنے کے انتظامات کیے، جبکہ ایمبولینسز میں ڈیزل فراہم کرکے شہداء کے جسدِ خاکی کو باعزت طریقے سے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کا بندوبست بھی کیا۔ یہ اقدام انسان دوستی، عوامی خدمت اور ذمہ دار قیادت کی ایک روشن مثال ہے، جو ہمیشہ ژوب کی روایات کا حصہ رہی ہے ہم حاجی فضل قادر مندوخیل اور ان کے تمام ساتھیوں کو اس بروقت اور مثالی خدمت پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں عوام کی خدمت کا یہ جذبہ ہمیشہ قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمی MPA FAZAL QADIR