@arshad.khan167: منزل کی طرف رواں ہے، مگر دل اب بھی گھر کے اُس دروازے پر ٹھہرا ہوا ہے جہاں سے رخصت ہوا تھا۔ ماں کی نم آنکھیں، چہرے پر بکھری دعائیں، لبوں پر خاموش الفاظ، اور گھر کے دروازے پر چھایا ہوا سناٹا۔ رخصتی کے وہ لمحے میرے دل و دماغ پر اس طرح نقش ہو چکے ہیں کہ شاید عمر بھر نہ مٹ سکیں آج میں ایک نئی منزل کی تلاش میں، اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کے لیے اپنے بہن بھائیوں اور اپنے بچپن کی دنیا کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئے سفر پر نکل پڑا ہوں۔ یہ سفر صرف میلوں کی دوری کا نہیں، بلکہ خوابوں، ذمہ داریوں اور مستقبل کی امیدوں کا سفر ہے۔ گھر سے دور جانا آسان نہیں ہوتا خاص طور پر تب جب ماں کی محبت اور اپنوں کی قربت ہر قدم پر دل کو اپنی طرف کھینچ رہا ہو مگر زندگی کا تقاضا یہی ہے کہ کبھی کبھی بہتر کل کی خاطر آج کی راحتوں کو چھوڑنا پڑتا ہے۔ خوشی اس بات کی ہے کہ میں اپنے والد کے پاس جا رہا ہوں اُن کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونے اُن کی محنت کا ساتھی بننے اور ان خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے جن کے لئے انہوں نے اپنی زندگی کے کئی موسم قربان کیے ہیں۔ ایک اور سعادت جو میرے دل کو سکون دے رہی ہے، کہ اللہ تعالیٰ نے اس سرزمین کی طرف سفر لکھ دیا ہے جہاں ہر مسلمان کا دل دھڑکتا ہے۔ امید ہے کہ مکہ مکرمہ کی پُرنور فضاؤں اور مدینہ منورہ کی بابرکت گلیوں میں حاضری نصیب ہوگی اور رب کریم کے حضور اپنے لیے اپنے والدین عزیزوں اور آپنے دوستوں کے لیے دعائیں مانگنے کا شرف حاصل ہوگا۔ میں گھر سے دور ضرور جا رہا ہوں، مگر اپنے لوگوں کی محبت، دعائیں اور یادیں اپنے ساتھ لے کر جا رہا ہوں۔ آخر میں آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سفر کو میرے لیے خیر و برکت والا بنائے، میرے والدین رشتہ دار اور دوستوں کے دعاؤ کو میرے حق میں قبول فرمائے میری محنتوں میں برکت عطا کرے اور میرے خوابوں کو کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار کرے۔ #foryou #tiktok #Arshadkhan #sudiarabia🇸🇦