@mossa8060: مر حلے شوق کے دشوار ہوا کرتے ہیں سامنے بھی راہ کی دیوار ہوا کرتے ہیں وہ جو سچ بولتے رہنے کی قسم کھاتے ہیں وہ عدالت میں گنہگار ہوا کرتے ہیں صرف ہاتھوں کو نہ دیکھو کبھی آنکھیں بھی پڑھو کچھ سوالی بڑے خوددار ہوا کرتے ہیں وہ جو پتھر یونہی رستے میں پڑے رہتے ہیں اُن کے سینے میں بھی شہکار ہوا کرتے ہیں صبح کی پہلی کرن جن کو نہ جلا دیتی ہے وہ ستاروں کے عزادار ہوا کرتے ہیں جن کی آنکھوں میں سدا پیاس کے صحرا چھلکیں در حقیقت وہی فنکار ہوا کرتے ہیں شرم آتی ہے کہ دشمن کو سمجھیں محسن دشمنی کے بھی تو معیار ہوا کرتے ہیں محسن نقوی#mussa8070 #fypviralシ #asstheticvidoes #chand