@tarsfoundation: الحمدُللہ! ماہ محرم کے پہلے دس بابرکت دنوں میں تقسیم کے لئے ترس فاؤنڈیشن کو 6 مختلف مخیر حضرات کی جانب سے مجموعی طور پر 260,000 روپے عطیہ موصول ہوئے، جنہیں 10،10 ہزار روپے کی صورت میں ترس فاؤنڈیشن کے پاس رجسٹرڈ مستحق خاندانوں میں تقسیم کر دیئے گئے جن میں زیادہ تر بیوہ و یتیم خاندان، مستقل مریض اور شدید مالی مشکلات کا شکار مستحق خاندان شامل ہیں۔ یہ تصاویر انہی لمحات کی جھلک ہیں، جب آپ کی امانت ضرورت مند خاندانوں تک عزت و احترام کے ساتھ پہنچائی گئی۔ آپ کے تعاون سے کئی گھروں میں خوشی، آسانی اور امید پہنچی۔ اللہ تعالیٰ تمام عطیہ دہندگان کے رزق، صحت اور زندگی میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے اور اس صدقۂ خیرات کو اور ترس فاؤنڈیشن کی فی سبیل للہ خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ ---------------------------------------------------------------- ہمارے مختلف فلاحی منصوبوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں: www.tarsfoundation.org.pk عطیات بھیجنے اور ہمارے مشن کا حصہ بننے کے لیے وزٹ کریں: www.tarsfoundation.org.pk/Donate-Now ہم سے جُڑے رہیں: Facebook: www.facebook.com/TarsFoundation YouTube: www.youtube.com/TarsFoundation Twitter: www.twitter.com/TarsFoundation Instagram: www.instagram.com/TarsFoundation LinkedIn: www.linkedin.com/company/TarsFoundation TikTok: www.tiktok.com/@TarsFoundation