@mehar_arshad1: یہ زندگی کا کتنا بڑا اور کڑوا سچ ہے کہ وہ بہن بھائی جو کبھی ایک ہی ماں کی لوری سن کر ایک ہی بستر پر ایک ساتھ سوتے تھے، وقت بدلنے پر اتنے دور ہو گئے۔ شادیاں کیا ہوئیں، دنیا کے مطلب پرست رشتوں نے ان کے بیچ انا اور پیسوں کی ایسی دیواریں کھڑی کر دیں کہ بچپن کا وہ پیار کہیں کھو گیا۔ نفرتیں اور فاصلے اتنے بڑھ گئے کہ زندگی گزر گئی پر دل نہ ملے۔ اور سب سے بڑا ظلم تو تب ہوا جب ایک کی موت کی خبر آئی تو وہ دنیاوی دیواریں اتنی اونچی تھیں کہ دوسرا اس کے جنازے پر آکر آخری بار اس کا چہرہ تک نہ دیکھ سکا۔ جو کبھی ایک ساتھ سوتے تھے، آج ایک دوسرے کے جنازے کو ترس گئے۔#tiktokpakistan #foryoupage #foryou #fyp #mehar_arshad1