@abusharik1: #foryou #viral_video #support_me #followers😘thanku🙏🙏❤️❤️❤️ #unfreezemyacount نادانی میں عشق ہو گیا تھا تم سے اگر اس وقت سمجھدار ہوتا .... تو شاید تیری پرچھائی سے بھی دور رہتا مگر کیا کروں؟ نادانی ہی تو وہ واحد حالت تھی جس میں دل بے خوف ہو کر چاہ سکتا تھا ورنہ سمجھداری تو ہمیشہ حساب مانگتی ہے انجام پوچھتی ہے ... اور دل کو پہلے ہی ڈرا دیتی ہے میں اگر سمجھدار ہوتا تو تیری ایک مسکراہٹ پر اپنی پوری ذات ہارنے کا حوصلہ نہ کرتا تیری خاموشی کو عبادت نہ سمجھتا اور تیرے نہ ہونے کو .... اتنی شدت سے نہ جھیلتا نادانی میں ہی میں نے تجھے سب کچھ مان لیا ورنہ عقل تو یہی کہتی ہے کہ جو اپنا نہ ہو ... اُس سے دل بھی نہیں لگانا چاہیے آج سمجھ آتی ہے کہ عشق نادانی میں ہی خوبصورت لگتا ہے کیونکہ سمجھداری میں یا تو ہم خود کو بچا لیتے ہیں .... یا پھر محبت کو مار دیتے ہیں💔💯