@aizal_heer01: کبھی کبھی ہم جینے میں اتنی جلدی کر دیتے ہیں کہ باقی کی پوری زندگی بس گزارنی پڑتی ہے، ہم لمحوں کو سمجھے بغیر فیصلے کر لیتے ہیں لوگوں کو پرکھے بغیر دل دے دیتے ہیں اور خوابوں کو حقیقت سمجھے بغیر ان کے پیچھے بھاگنے لگتے ہیں۔ پھر ایک وقت آتا ہے جب سب کچھ ہاتھ سے نکل جاتا ہے اور ہم خود کو انہی فیصلوں کے بیچ کھڑا پاتے ہیں جہاں واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوتا۔ ہم مسکرانے کی کوشش کرتے ہیں مگر دل مانتا نہیں، ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں مگر قدم رک جاتے ہیں۔ کیونکہ اندر کہیں نہ کہیں وہی پچھتاوا زندہ رہتا ہے کہ اگر ہم نے جلدی نہ کی ہوتی تو شاید آج سب کچھ مختلف ہوتا۔ بم زندگی پھر ہمیں جینا نہیں سکھاتی بلکہ صرف برداشت کرنا سکھاتی ہے۔ دن کاٹتے ہیں، راتیں گزارتے ہیں، مگر سکون کہیں نہیں ملتا اور سچ یہی ہے کہ کچھ فیصلے انسان کو صرف سکھاتے نہیں بلکہ ہمیشہ کے لیے بدل دیتے ہیں۔ اور پھر انسان جیتا تو ہے مگر پہلے جیسا کبھی نہیں رہتا۔ #foryou #virl