سب سے پہلے بابا، آپ کی خیریت پوچھتی۔
یہ جاننے کو دل ہر روز تڑپتا ہے،
کہ آپ وہاں بھی ویسے ہی مسکراتے ہیں نا،
جیسے مجھے دیکھ کر مسکرا دیا کرتے تھے کاش ایک لمحے کے لیے ہی سہی،
عرشوں سے کوئی جواب آ جاتا،
اور بس اتنا سننے کو مل جاتا:
“بیٹی، میں خیریت سے ہوں…
اور تمہارا انتظار بھی کر رہا ہوں،
مگر ابھی تمہیں جینا ہے،
میری دعاؤں کے سائے میں۔”
تب شاید میری بےقرار آنکھوں کو
کچھ لمحوں کا سکون مل جاتا،
کیونکہ باپ کی خیریت جان لینا ہی
بیٹی کے دل کی سب سے بڑی دعا ہوتی ہے
2026-07-03 22:05:06
1
To see more videos from user @nasvortexatlondon, please go to the Tikwm
homepage.