@inamzebofficial: صوابی: تھانہ کالوخان پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر محکمہ پولیس کے خلاف غیر اخلاقی الفاظ اور نامناسب ڈائیلاگ استعمال کرنے والے نوجوان حسنین عرف "مردان گینگ" کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او گوہر خان کی قیادت میں اے ایس آئی حمزہ راج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تحویل میں لیا۔ ضلعی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ #inamzebofficial #swabinews #kalukhan