جب کمانے لگے، تب پتہ چلا لڑکے چائے کی دکان پر کیوں زیادہ بیٹھتے ہیں۔
وہاں صرف چائے نہیں پیتی جاتی، بلکہ دن بھر کی تھکن، ادھورے خواب، جیب کی تنگی، اور دل کے بوجھ بھی چند گھونٹوں میں نگلنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
دن بھر دوسروں کی خوشیوں کے لیے بھاگنے والا لڑکا، شام کو ایک سستی سی چائے اور سلگتی سگریٹ کے ساتھ چند لمحے خود کو ڈھونڈتا ہے۔ وہ ہنستا ضرور ہے، مگر اس کی ہنسی کے پیچھے بے شمار فکریں چھپی ہوتی ہیں۔
گھر والوں کی امیدیں، مہنگائی کا بوجھ، ذمہ داریوں کا پہاڑ اور اپنے خوابوں کا دم توڑ دینا... یہ سب ایک عام لڑکے کی خاموش کہانی ہے۔
اسی لیے چائے کی دکانیں صرف چائے بیچنے کی جگہ نہیں ہوتیں، بلکہ ہزاروں ایسے لڑکوں کی پناہ گاہ ہوتی ہیں، جو دنیا کے سامنے مضبوط دکھائی دیتے ہیں، مگر اندر سے روز تھوڑا تھوڑا ٹوٹتے رہتے ہیں۔
2026-07-05 15:04:54
0
Mustafa rajput :
🥰🥰🥰
2026-07-04 19:50:59
2
To see more videos from user @mavish542, please go to the Tikwm
homepage.