@heer_writes_01: ...بہترین عورت اپنی محبت ہر دستک پر نہیں لٹاتی۔ وہ اپنے دل کے دروازے پر ،حیا کا پہرہ بٹھاتی ہے اور اپنی خواہشوں کو صبر کا ہنر سکھاتی ہے۔ ،کیونکہ اسے معلوم ہے جو محبت ،آسانی سے مل جائے وہ اکثر آسانی سے کھو بھی جاتی ہے۔ اس لیے وہ اپنے جذبات کو ،خاموشی میں سمیٹ کر اپنے رب کے حضور دعا بنا دیتی ہے۔ ،وہ چاہتی ہے ،کوئی اس کی مسکراہٹ کا نہیں اس کی عزت کا طلبگار ہو۔ ،کوئی اس کے حسن کا نہیں اس کی وفا کا امین ہو۔ کوئی اس سے ،وقتی تعلق نہ مانگے بلکہ ہمیشہ کا رشتہ مانگے۔ وہ محبت ہی کیا جو حیا سے نہ گزرے۔ وہ انتظار ہی کیا جس میں دعا نہ ہو۔ اور وہ عشق ہی کیا جس کی آخری منزل نکاح نہ ہو۔ کیونکہ محبت کا سب سے خوبصورت اختتام ...جدائی نہیں بلکہ اللہ کے نام پر بندھنے والا ،وہ مقدس رشتہ ہے ،جہاں دو دل نہیں دو دعائیں ایک نصیب بن جاتی ہیں۔ وہی محبت ،عمر بھر سکون دیتی ہے ،جو نگاہوں سے نہیں ...حیا سے شروع ہو ...دعا میں پلتی رہے اور نکاح کی برکت میں ہمیشہ کے لیے مکمل ہو جائے۔ محبت کی سب سے حسین زبان حیا ہے۔ سب سے خوبصورت راستہ دعا ہے۔ اورسب سے مبارک انجام نکاح ہے۔ جو محبت،حیا سے خالی ہو وہ دل تو،بہلا سکتی ہے مگر روح کوسکون نہیں دے سکتی۔ اور جو محبت،حیا سے گزرے ،صبر میں نکھرے دعا میں،مانگی جائے اورنکاح پر...مکمل ہو وہ صرف...ایک کہانی نہیں دو روحوں کے لیے اللہ کی لکھی ہوئی رحمت بن جاتی ہے۔ 🌸ہیر #fyp #unfrezzmyaccount #fypシ゚viral #fypシ #foryou