@herrrr.aura_1: منافقت کر لیں، منہ پر مکر جائیں، اونچی آواز میں جھوٹ بول کر خود کو سچا ثابت کر دیں، چالیں چلیں، کسی کو نیچا دکھانے کے لیے ہر حد پار کر جائیں، اپنے عیب دوسروں کے سر ڈال کر خود کو پاک ثابت کرتے رہیں، کسی کی عزت کو سرِعام روند دیں، کسی کی خاموشی کو اس کی کمزوری سمجھ لیں، کسی کے صبر کو اس کی بے بسی جان لیں… مگر ایک لمحہ ٹھہر کر یہ ضرور سوچ لیجیے کہ جس رب نے آپ کو پیدا کیا ہے، وہی ہر آن دیکھ بھی رہا ہے۔ وہ دلوں کے حال جانتا ہے، آنکھوں کے آنسو گنتا ہے، خاموش فریادیں سنتا ہے اور مظلوم کی آہ کو کبھی ضائع نہیں جانے دیتا۔ اگر آپ کی وجہ سے کسی کی راتیں سسکیوں میں گزریں، اگر کوئی ٹوٹے دل کے ساتھ اللہ کے سامنے ہاتھ اٹھا دے، اگر کسی کی خاموش دعا میں آپ کا نام آ جائے، تو سمجھ لیجیے کہ دنیا کی ہر جیت بے معنی ہے۔ لوگوں کو اتنا ہی دکھ دیں جتنا کل قیامت کے دن اس کا حساب دینے کی ہمت رکھتے ہوں، اور اتنا ہی ستائیں جتنی جہنم کی آگ برداشت کر سکیں۔ لوگوں کی آہوں سے ڈریں، ان کے صبر سے ڈریں، کیونکہ جب مظلوم کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو جاتا ہے تو پھر فیصلے زمین پر نہیں، عرش سے ہوتے ہیں۔❤️🩹 #explorepage #urdupoetry #fyp #urduquotes