@muzair1157: الحمدللہ 🤲 اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے گاؤں ایسوڑی بالا، اکوڑہ خٹک میں 14 سالہ دشمنی کا خاتمہ ہوا اور دونوں خاندانوں کے درمیان صلح ہو گئی۔ امن جرگے کے معزز اراکین، مشرانِ علاقہ اور معزز علماء کرام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ، جنہوں نے اپنی حکمت، اخلاص اور مسلسل کوششوں سے یہ نیک کام ممکن بنایا۔ دونوں فریقین نے قرآنِ کریم پر حلف اٹھا کر ہمیشہ کے لیے دشمنی ختم کرنے اور امن و بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کیا۔ "بندوق سے نفرت، قلم سے محبت" اللہ تعالیٰ ہمارے گاؤں اور پورے علاقے میں ہمیشہ امن، محبت، اتفاق اور بھائی چارہ قائم رکھے۔ آمین۔ 🤲 #ایسوڑی_بالا #اکوڑہ_خٹک #امن #صلح @Pir Syed zulfiqar Bacha