@heer_writes_01: سب سے زیادہ حسین دل وہ ہوتے ہیں۔ ،جو بار بار آزمائے جاتے ہیں ،بار بار ٹوٹتے ہیں مگر ہر بار اپنے رب کی طرف پہلے سے زیادہ جھک جاتے ہیں۔ صبر کرنے والے لوگ ،ںشور نہیں مچاتے وہ اپنے آنسو صرف اللہ کے سامنے بہاتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ہر دیر کے پیچھے کوئی بہتر وقت چھپا ہوتا ہے۔ ،ان کے دل زخمی ضرور ہوتے ہیں مگر ان کا یقین کبھی زخمی نہیں ہوتا۔ ،وہ لوگوں سے نہیں اپنے رب سے امید رکھتے ہیں۔ اور یہی امید انہیں ہر اندھیرے کے بعد روشنی تک لے آتی ہے۔ کیونکہ صبر کرنے والے جانتے ہیں۔ کہ اللہ کبھی بھی اپنے بھروسہ کرنے والوں کو بے سہارا نہیں چھوڑتا۔ جو دل صبر کے ساتھ ،اللہ پر یقین قائم رکھتے ہیں آخرکار ،وہی دل سکون بھی پاتے ہیں اور وہی دل اللہ کی سب سے خوبصورت عطاؤں کے حق دار بنتے ہیں۔ صابرین وہ لوگ ہیں جو اندھیروں میں بھی امید کا چراغ بجھنے نہیں دیتے۔ وہ جانتے ہیں ،کہ اگر آج آنکھیں اشکبار ہیں تو کل یہی آنسو رحمت بن کر لوٹیں گے۔ ،جو اللہ پر بھروسہ کرنا نہیں چھوڑتے اللہ بھی انہیں اپنی رحمت سے کبھی محروم نہیں کرتا۔ ...اور یاد رکھیں ،اللہ جب صبر کرنے والوں کو عطا کرتا ہے ،تو صرف ان کی دعائیں ہی قبول نہیں کرتا بلکہ ان کے ٹوٹے ہوئے دل بھی پہلے سے زیادہ خوبصورت بنا دیتا ہے۔ ...کیونکہ سب سے زیادہ حسین دل وہی ہوتے ہیں۔ جو ہر آزمائش کے بعد بھی یہی کہتے ہیں "حسبنا الله ونعم الوكيل" اور اپنے رب پر یقین کرنا 💖کبھی نہیں چھوڑتے۔ 🌸ہیر #fyp #fypシ #unfrezzmyaccount #fypシ゚viral #foryou