@subhan_writes95: وہ شخص صرف میری محبت نہیں تھا میری زندگی کا سب سے محفوظ حصار تھا۔ جیسے لباس انسان کے تن کو ڈھانپتا ہے، اسے دنیا کی سرد و گرم ہواؤں سے بچاتا ہے، اور اس کے عیبوں کو چھپا کر اسے ایک پہچان دیتا ہے ٹھیک ویسے ہی وہ میری روح کا لباس تھا۔ اس کے ہوتے ہوئے مجھے کبھی کسی دنیاوی دکھ، کسی تنہائی یا کسی کمزوری کا خوف نہیں تھا۔ وہ میری خاموشیوں کو سمجھتا تھا، میری خامیوں پر اپنے پیار کا پردہ ڈالتا تھا، اور مجھے خود پر مان کرنا سکھاتا تھا۔ جب تک وہ ساتھ تھا، کانٹے بھی پھولوں کی طرح چیتے تھے اب جو وہ نہیں تو پھولوں کے لمس سے بھی روحلہولہان ہو جاتی ہے۔#foruyou #stendwithkashmir #nkamishq🥀 #tiktokpakistan