@khan_writesx77: دیکھو۔۔۔ مجھے کبھی اسی صورتحال میں مت ڈالنا کہ مجھے تمہیں یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنی بے رحم ہو سکتی ہوں۔ میں نرم دل ہوں، میں مہربان ہوں۔ میں دل سے محبت کرتی ہوں۔ میں تکلیف میں بھی معاف کر دیتی ہوں، اور لوگوں کو دوسرا موقع دیتی ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ انسان بدل سکتا ہے۔ لیکن مجھ جیسے انسان کی بھی کچھ حدود ہوتی ہیں۔۔۔ اگر تم مجھے تکلیف دیتے رہو، میری بے عزتی کرتے رہو، تو میرے اندر بہت کچھ بدل جائے گا۔ پھر میں بحث نہیں کروں گی، میں بھیک نہیں مانگوں گی، میں اپنے درد کی وضاحت بھی نہیں دوں گی، میں بس خاموشی سے سب چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔ اور جب میں چلی جاؤں گی، تب تمہیں احساس ہوگا کہ تم نے ایک ایسا انسان کھو دیا جو واقعی تمہاری پرواہ کرتا تھا۔ اس لیے میری نرمی کو کمزوری مت سمجھنا، کیونکہ جب ایک بار میں نے سب ختم کر دیا، تو پھر واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ #status #poetry #poetrylover #foryoupage #khan_writesx77