@district.keamari.police: ضلع کیماڑی تھانہ ماڑیپور پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی۔ ہاکس بے روڈ سے اسمگل شدہ چھالیہ سے لوڈ سوزوکی پکڑی گئی۔ پکڑی گئی سوزوکی سے 20 بورے وزنی 280 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد۔ چھالیہ حب بلوچستان سے کچے راستے کے زریعے اسمگل کی جارہی تھی۔ چھالیہ سوزوکی میں لوڈ خالی بوریوں کے بنڈلوں کے نیچے چھپا کر ترسیل کی جارہی تھی۔ چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث محمد حسین نامی ملزم کو دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کیا گیا۔ جبکہ برآمدہ مال و گاڑی کو دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لے کر کسٹم کے حوالے کیا گیا۔ *ترجمان: کیماڑی پولیس* . . . . . . . . . . #police #sindhpolice #KarachiPolice #keamaripolice #SSP