@unheard_.cries: اُس نے میرے بعد نئی عورت کے ساتھ اپنی زندگی سنوار لی،نئے خواب سجا لیے،نئی ہنسیوں کو اپنا مقدر بنا لیا۔ اور میں...میں آج بھی اُس موڑ پر کھڑی ہوں جہاں اُس نے میرا ہاتھ چھوڑا تھا۔ لوگ کہتے ہیں وقت سب کچھ بدل دیتا ہے، مگر کچھ جدائیاں انسان سے صرف ایک شخص نہیں چھینتیں،وہ اُس کی ہنسی، نیند، اعتماد، آئینہ دیکھنے کی خواہش، اور خود سے محبت بھی لے جاتی ہیں۔اُس کے جانے کے بعد میں نے صرف محبت نہیں ہاری،میں نے اپنے اندر کی وہ عورت بھی کھو دی جو ہر صبح شوق سے اپنے بال سنوارا کرتی تھی۔ اب حال یہ ہے کہ مجھ سے اپنے بال تک نہیں سنوارے جاتے،کیونکہ جب دل بکھر جائے تو آئینے بھی اجنبی لگنے لگتے ہیں۔ **اُس نے میرے بعد زندگی سنوار لی اپنی،مجھ سے میرے بال تک نہیں سنوارے گئے میں نے بہت کوشش کی کہ خود کو سنبھال لوں، ہنس لوں، زندگی کو پھر سے قبول کر لوں... مگر ہر کوشش تمہاری یاد کے سامنے ہار گئی۔ کبھی بال سنوارنے کا دل نہیں کیا، کبھی آئینے میں خود کو دیکھنے کی ہمت نہیں ہوئی، کیونکہ ہر بکھرا ہوا عکس مجھے یہی یاد دلاتا رہا کہ میری بربادی کسی حادثے نے نہیں، کسی اپنے نے کی تھی۔ شاید محبت میں سب سے بڑا نقصان دل ٹوٹنے کا نہیں ہوتا، بلکہ انسان کا خود سے بچھڑ جانا ہوتا ہے۔ اور میں آج بھی اپنے اسی کھوئے ہوئے وجود کو تلاش کر رہی ہوں، جسے تم اپنے ساتھ لے گئے شاید کچھ لوگ زندگی میں محبت کرنے نہیں آتے، وہ صرف یہ سکھانے آتے ہیں کہ ٹوٹنے کی بھی ایک حد ہوتی ہے... اور اُس حد کے بعد انسان صرف زندہ رہتا ہے، جیتا نہیں۔ 🥀 Un-seemed-mystery 🥀 #foryou #unfreezemyacount #growmyaccount #foryourpage #unseemed🥀mystery