@broken_words_soul.24: کاش تم سے محبت نہ ہوتی تو شاید دل اتنا بوجھل نہ ہوتا، یہ آنکھیں ہر رات یوں نم نہ ہوتی، اور یادوں کا یہ ہجوم ہمیں ہر پل یوں نہ ستاتا۔ ہم نے تمہیں چاہا تھا مگر تم نے ہمیں سمجھا ہی نہیں… ہم نے اپنے خواب تمہارے نام کیے، اور تم نے ہمیں ایک خواب سمجھ کر بھلا دیا۔ کاش محبت صرف کہانیوں تک محدود رہتی، حقیقت نہ بنتی… کیونکہ حقیقت میں محبت اکثر ادھوری رہ جاتی ہے، اور ادھورے لوگ زندگی بھر مکمل ہونے کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اب تو بس یہ حال ہے کہ تمہارا نام سنتے ہی دل خاموش ہو جاتا ہے، جیسے کسی نے اندر ہی اندر سب کچھ توڑ دیا ہو… ہمیں کاش تم سے محبت نہ ہوتی، تو شاید ہم آج بھی مسکرا رہے ہوتے۔ #درد #محبت #اداس_لمحات #تنہائی #ٹوٹے_الفا