@safdar.rajput57: جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....! #ثـنــــاء سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ. اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں. #تعـــــــوذ أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ. میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں #تســـــمیہ بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ. ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے #سورۃ_الفـــــــاتحہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO *تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا. #سورۃ_الاخـــــــلاص قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے. سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ. پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا. سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ. ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی. رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ. اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں. سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی. پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے. التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ. تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں. حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے: اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ. اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ. اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے. اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے. درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں : رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo *اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا... تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں
قرآن اکیڈمی
Region: PK
Saturday 04 July 2026 16:30:58 GMT
Music
Download
Comments
user8529290635001 :
Beshak
2026-07-17 12:23:22
0
👑Jan bubli 👑2🌺 tanoli 👑 :
Beshak
2026-07-17 18:04:05
1
Khalid :
jazzak Allah ho khairun kaseera
2026-07-17 19:38:17
0
kaniz :
Subhanallah 💐❤️
2026-07-12 20:12:05
2
syed zada :
SUbhanAllah
2026-07-16 15:54:36
1
Fahumkaashir Khan :
good
2026-07-16 17:30:30
0
Azhar hamdani :
Ameen
2026-07-16 13:38:34
0
Rao Ahmad🔱 :
subhan Allah
2026-07-15 04:15:59
1
from your contact :
ameen sum ameen ya rabul ahlameen
2026-07-16 15:46:56
0
Rao Sarwar :
Muhammad swm Allah akbar allah pak
2026-07-09 18:20:13
1
Kureebokus Zohrah :
masha allah
2026-07-06 07:47:47
1
NAVEED ALI21 :
Durood e Pak ki fazilat apni jaga lakn me heraan hota hon k log kitni bekhofi se itna bara claim kr letay hain! Allah k banday jb aik cheez quran o hadees me hai hi nahi to itna bara claim ksay kr liya?
2026-07-16 10:51:34
0
sz :
mashalla
2026-07-10 03:04:12
1
Sohail Malik :
mashallah mashallah subhanalha 💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
2026-07-05 15:31:24
2
Muhammad Azeem :
❤️❤️❤️
2026-07-15 18:17:12
1
Muhammad Awais :
🥰🥰🥰
2026-07-15 16:59:32
1
Muhammad Awais :
😁😁😁
2026-07-15 16:59:21
1
Wajid jutt 🥷🥷🥷😘 :
♥️♥️♥️
2026-07-04 17:00:54
1
Khalid Mehmood :
❣️❣️❣️
2026-07-17 18:07:35
0
Malik Zafran :
🥰🥰🥰
2026-07-13 14:09:28
1
MOعZ. Raجpuت :
❤️❤️❤️
2026-07-17 19:28:11
0
malik :
😘😘😘
2026-07-17 16:37:11
0
Fayaz Hussain :
🌹🌹🌹
2026-07-12 06:08:39
1
Haider Ali :
♥️♥️♥️
2026-07-17 16:24:19
0
Wajid jutt 🥷🥷🥷😘 :
👍👍👍
2026-07-04 17:02:12
1
To see more videos from user @safdar.rajput57, please go to the Tikwm
homepage.