@xbroken005: جب سورج ڈوبنے لگتا ہے تو میں بھی اک خیال میں ڈوب جاتا ہوں کہ انسان کس قدر تنہا ہے، جو سارا دن اپنوں کے لیے، رزق کے لیے اور نامعلوم منزلوں کی تلاش میں خود کو تھکاتا ہے، لیکن شام ڈھلتے ہی اس کا اپنا سایہ بھی اس کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔ یہ گرتی ہوئی شام ہمیں یہ سچی اور کڑوی حقیقت یاد دلاتی ہے کہ زندگی میں ہم جن رشتوں، محبتوں اور مان پر غرور کرتے ہیں، وہ سب ایک نہ ایک دن اس ڈھلتے سورج کی طرح خاموشی سے ہمارا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔ زمانے کی بے حسی اور لوگوں کے بدلتے ہوئے چہرے اس اندھیرے میں اور زیادہ واضح ہو کر دل پر دستک دیتے ہیں، اور انسان مجبوراً اپنے ہی اندر کے خالی پن سے باتیں کرنے لگتا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس گہرے اندھیرے میں اس کا درد سننے والا کوئی دوسرا نہیں ہے🙂❤️🩹 #foruyou #fypviral🖤tiktok #fypppppppppppppp #asthetic #poetry @TikTok