@noreen_fatima_naqvi: آقا جان، آپ کو آپ کی شہادت مبارک، اور ہمیں ہماری بےبسی پر تعزیت… مانتی ہوں کہ آپ سے ملنا ہر محب کا خواب تھا، سب کے دل میں ایک امید تھی، مگر میرے دل میں تو ایک یقین تھا۔ یقین تھا کہ ایک دن میں آپ کے شہر آؤں گی، آپ سے ملاقات کروں گی، آپ سے ایک رومال اور ایک انگوٹھی طلب کروں گی، اور اپنی ڈائری آپ کے سامنے رکھ کر آپ کے مبارک ہاتھوں سے چند الفاظ لکھواؤں گی، جنہیں عمر بھر اپنے دل کے قریب سنبھال کر رکھوں گی۔ میرے دل میں ایک عجیب سا اطمینان تھا کہ یہ دن ضرور آئے گا، مگر آج وہ اطمینان ریزہ ریزہ ہو چکا ہے۔ بےشک ہماری کبھی ملاقات نہ ہوئی، مگر آپ سے ملنے کی یہ طلب ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہے گی۔ یہ میری زندگی کا وہ خواب ہے جو ہمیشہ ادھورا، نامکمل اور ایک حسرت بن کر میرے ساتھ رہے گا۔