@waqasmayo641: میں حضور پاکؐ کو جانتا ہوں! کنہیا لال گابا علامہ اقبال کے جاننے والوں میں سے ایک ہندو بیرسٹر تھے۔ علامہ کی تحریک پر انہوں نے 1932 میں اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام خالد لطیف گابا (کے ایل گابا) رکھا۔ انہوں نے رسول پاکؐ پر ایک شہرہ آفاق کتاب "پیغمبرِ صحرا" لکھی۔ ان کے قبول اسلام سے ہندوستان میں کھلبلی مچ گئی۔ انہیں گرفتار کرکے جھوٹا مقدمہ بنوادیا گیا لیکن وہ اسلام پر ڈٹے رہے۔ مقدمہ چلا تو ایک انگریز جج نے ڈیڑھ لاکھ (آج کے پانچ کروڑ) روپوں کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی۔ یہ بہت بڑی رقم تھی جو مسلمان چندہ مہم چلانے کے باوجود اکٹھی نہ کرسکے۔ ہر طرف مایوسی طاری تھی کہ یکایک سیالکوٹ کے ملک سردار علی عدالت پہنچے اور بنا کوئی سوال کئے کے ایل گابا کی ضمانت کےلئے مچلکے بھردئیے۔ لاہور کے ہندو ڈپٹی کمشنر نے ڈرایا دھمکایا کہ ملک صاحب بیوقوفی نہ کریں یہ کے ایل گابا بھاگ گیا تو آپ کی جائیداد ضبط ہوجائے گی۔ یہ سن کر ملک سردار علی کی آنکھیں بھیگ گئیں ان کی ہچکیاں بندھ گئیں۔ بمشکل جواب دیا کہ تم ڈیڑھ لاکھ کی بات کرتے ہو میں تو اس شخص کےلئے اپنا تمام مال دینے کےلئے تیار ہوں۔ جب ملک صاحب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ گابا کو ذاتی طور پر جانتے ہیں کہ اسکی شخصی ضمانت دینے آگئے۔ انہوں نے جواب دیا میں تو گابا کو نہیں جانتا میں تو اپنے حضور پاکؐ کو جانتا ہوں جو میرے خواب میں آئے اور مجھے حکم دیا کہ سردار علی کوئی کوتاہی نہ کرنا جاؤ اور گابا کی ضمانت کرواؤ، اس نے میرے متعلق ایک کتاب لکھی ہے جو مجھے بہت پسند ہے۔ سبحان اللہ۔ کیا آپ کو اس کتاب، کے ایل گابا اور ملک سردار علی صاحب کے متعلق معلوم تھا؟ #unfrezzmyaccount #unfrezzmyaccount #unfrezzmyaccount #unfrezzmyaccount

WaqasMayo182
WaqasMayo182
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 05 July 2026 01:41:41 GMT
3697
227
13
54

Music

Download

Comments

_faizii._
♡ⓒⓊⓉⓔ_deViL♡😋💛 :
جی بالکل نہیں لیکن اپ کا شکریہ بھائی جو اپ نے اتنی پیاری اور اتنی اچھی معلومات ہمیں دیں جزاک اللہ🥰🥰🥰🤲🤲🤲
2026-07-05 01:54:07
4
azhar.hussain.adv
چوھدری اظہر حسین ایڈووکیٹ :
Subhan Allah
2026-07-05 09:55:31
0
shahzad.ahmed415
Shahzad Ahmed :
💕💕💕💕🥰🥰sadqay ya Rasool Allah 🥰💕💕💕
2026-07-05 10:01:03
0
soulframefilms
SoulFrame Films :
Salute 🫡
2026-07-05 09:39:33
1
_leohs
leo HS :
gaha sb k Allah pak darjat buland frmay beshak boht azeem hasti bny wo islam qubool krny k bad
2026-07-05 06:12:49
1
malikshahbaz4925
malikshahbaz4925 :
nesbatai nabe Kareem kasela hi ❤️❤️❤️❤️
2026-07-05 10:30:37
0
khalid.mehmood8730
Khalid Mehmood :
🥰🥰🥰
2026-07-05 03:54:14
1
i534660
༺❥☠︎₭iℒℒℰℛ☠︎❥༻ :
❤️❤️❤️❤️
2026-07-05 08:15:42
1
user25558851046700
Sajjad ali :
🥰🥰🥰
2026-07-05 06:09:52
1
habiba.akbar51
Habiba Akbar :
❤️❤️❤️
2026-07-05 09:16:43
0
user2469283699357
M arshad :
😢😢😢😢🥰
2026-07-05 10:49:30
0
To see more videos from user @waqasmayo641, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About