@ahl_al_hadith1: اصل قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں، بلکہ حقیقی قربانی یہ ہے کہ انسان اپنا سر، اپنی خواہشات، اپنی انا اور اپنی پوری زندگی اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے جھکا دے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے ہمیں یہی سبق دیا کہ جب اللہ تعالیٰ کا حکم آئے تو اپنی سب سے محبوب چیز بھی اس کی رضا کے لیے قربان کر دی جائے۔ یہی وہ جذبہ ہے جو بندے کو اللہ کے قریب کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی سچی اور مخلصانہ قربانی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ اگر یہ بیان آپ کو پسند آئے تو اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دین کی بات دوسروں تک بھی پہنچے، اور مزید ایسے بیانات کے لیے ہمارے اکاؤنٹ کو فالو کریں۔ فضیلۃ الشیخ ابو عمر عبدالمنان محمدی