@rifatguli5: #دشمنی_نے_دوستی_کی_انگڑائی_لی# لکی مروت: تاجہ زئی میں دو فریقین فریق نمبر1_ سردار یٰسین وہاب (مرحوم) فرزند میرو سردار (مرحوم)٬ صلاح الدین خان سکنہ نار اکبر خان سرکوڑی نورنگ اور فریق نمبر 2_ گل مرجان المعروف مجانی اور فرزندان کی تیس (30) سال چھ مہینےکی دشمنی دوستی میں بدل کر دونوں فریقین آپسمیں بغل گیر ہوکر شیرو شکر بننے کا مسمم عزم کرلیا۔ #نفرت تھک گئی اور محبت نے کروٹ بدلی# تیس(30) سال چھ مہینے پر محیط ایک ایسی دیرینہ دشمنی، جس نے دونوں خاندانوں سے قیمتی جانیں لیں، یہ صرف دو خاندانوں کی صلح نہیں، بلکہ صبر، برداشت، دانشمندی اور انسانیت کی ایک عظیم فتح ہے۔ گذشتہ تیس برسوں میں نہ جانے کتنے لوگوں نے دل سے دعا کی، کتنی ماؤں نے امن کی آرزو کی، کتنے بزرگوں نے اس دن کو دیکھنے کی تمنا اپنے سینوں میں بسائے رکھی، اور کتنے خیرخواہوں نے یہ خواہش کی کہ دونوں خاندان ایک دن نفرت کی دیواریں گرا کر محبت کے پل تعمیر کریں۔ #وقت نے ثابت کیا کہ دشمنی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ نفرت مزید نفرت کو جنم دیتی ہے جبکہ محبت اور درگزر دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ جو لوگ کل ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے، آج وہی باہمی احترام، بھائی چارے اور دوستی کے رشتے میں بندھنے جا رہے ہیں۔ #تحریرشاکرجیونیوز