@imrsdmnr68: جو لوگ دوسروں کو حوصلہ دیتے رہتے ہیں، اکثر دنیا انہیں مضبوط سمجھتی ہے۔ لوگ ان کے پاس اپنے دکھ لے کر آتے ہیں، اپنی پریشانیاں سناتے ہیں، اپنے ٹوٹے ہوئے دلوں کی کہانیاں سناتے ہیں، کیونکہ انہیں یقین ہوتا ہے کہ یہ شخص انہیں سن لے گا، سمجھ لے گا، اور ہمت دے گا۔ اور وہ واقعی ایسا کرتے بھی ہیں۔ وہ دوسروں کے آنسو پونچھتے ہیں، انہیں امید دلاتے ہیں، ان کے اندھیروں میں روشنی کی بات کرتے ہیں، اور انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ سب ٹھیک ہو جائے گا#foryou