@bezuban_dard: اس ہجوم سے بھری دنیا میں انتخاب پسندی ایک اہم ضرورت ہے کیونکہ ہر چیز آپ کی توجہ کے لائق نہیں ہوتی اور یہ کوئی دانشمندی نہیں کہ آپ اپنی عمر اس چیز پر ضائع کر دیں جو نہ اس کی مستحق ہو اور نہ ہی آپ کو کوئی فائدہ پہنچائے اسی لیے اپنے اوقات اپنی دلچسپیوں اپنے افکار اپنے تعلقات میں انتخاب پسند بنیں اور آپ کے انتخاب کا معیار جتنا بہتر ہوگا اتنا ہی اس کا مثبت اثر آپ پر پڑے گا #poetry #vintage_vibes