@mianirshadjournalist: رحیم یار خان میں سی سی ڈی بہاولپور ریجن کے ریجنل آفیسر شفقت عطا نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں "میٹ دی پریس" سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سی سی ڈی کی مؤثر کارروائیوں سے جرائم میں 70 سے 80 فیصد تک کمی آئی ہے۔ انہوں نے شہریوں کی شکایات کے اندراج کے لیے سی سی ڈی کا 24 گھنٹے فعال آفیشل ہیلپ لائن نمبر 0300-8689585 بھی متعارف کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی اہلکار کی بلیک میلنگ، اختیارات کے ناجائز استعمال یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ملنے پر فوری، شفاف اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ تقریب میں سی سی ڈی حکام نے صحافیوں کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور مختلف سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیے۔ #RahimYarKhan #CCD #MeetThePress #News