@hanifkhani1: آج میرے پاس وہ الفاظ نہیں جو میرے دل کی کیفیت بیان کر سکیں۔ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے مجھے حج سیزن 2026 میں اپنے مقدس گھر کی حاضری نصیب فرمائی، حج کی سعادت عطا کی، اور پھر اپنے مہمانوں کی خدمت کا شرف بھی بخش دیا۔ اور اللہ کا کرم دیکھیے کہ کرم پر کرم فرماتا گیا.. میرے لیے یہ صرف ایک سرٹیفکیٹ نہیں، بلکہ ربِ کریم کی طرف سے سعادت اور عزت کی ایک ایسی نشانی ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ زندگی میں بہت خوشیاں آئیں، لیکن آج جو سکون، فخر اور خوشی دل میں ہے، شاید اس کی مثال میری پوری زندگی میں نہیں ملتی۔ یا اللہ! جس طرح تو نے یہ عظیم سعادت عطا فرمائی، اسی طرح اسے اپنی بارگاہ میں قبول بھی فرما، اور ہمیں ہمیشہ اپنے دین اور اپنے مہمانوں کی خدمت کے لیے چن لے۔ 🤍