@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نئے مالی سال کے لیے حکومتی پالیسی واضح کر دی، کابینہ اراکین اور انتظامی سیکرٹریز کو اہم ہدایات جاری! ⬅️ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، کسی بھی سطح پر کرپشن اور بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی، کرپشن کے تمام راستے بند کیے جائیں، ⬅️ کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں، چاہے وہ کسی کے بھی چہیتے ہوں، ⬅️ محکموں کی کارکردگی کا اصل معیار عوام کا اطمینان ہوگا، عوام مطمئن نہ ہوں تو اچھی سے اچھی پریزنٹیشن کا کوئی فائدہ نہیں، ⬅️ تمام وزراء ہر ماہ کم از کم سات اضلاع کے دورے کریں، عوام میں جائیں اور مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں، ⬅️ عوامی شکایات اور ان کے ازالے کا روزانہ جائزہ لوں گا، بروقت ازالہ نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی، ⬅️ وزراء ضلعی دوروں کا باقاعدہ شیڈول مرتب کریں، ہر محکمہ اپنا کمپلینٹ سیل قائم کرکے وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل سے منسلک کرے، ⬅️ عمران خان کے وژن کے عکاس تمام سگنیچر منصوبوں پر فوری اور ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ⬅️ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں حکومت کی ترجیحات واضح ہیں، تمام محکمے اپنے ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنائیں، ⬅️ تمام محکمے رواں مالی سال میں ڈی ایف سی اسکیموں کی تکمیل یقینی بنائیں، نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے واضح ٹائم لائنز مرتب کریں، ⬅️ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے کسی معاملے پر رابطہ کیا جائے تو 24 گھنٹوں کے اندر نتیجہ چاہیے، ⬅️ تمام وزراء، مشیران اور محکموں کے انتظامی سیکرٹریز باہمی رابطہ مضبوط بنائیں اور تمام فیصلے مشاورت، میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کریں، ⬅️ تمام محکمے اپنی کمیونیکیشن اسٹریٹجی بنائیں اور عوام کو حکومتی اصلاحات اور منصوبوں سے مؤثر انداز میں آگاہ کریں، ⬅️ تین ماہ بعد دوبارہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کی بنیاد پر سزا و جزا کا فیصلہ ہوگا. #CMKP #SohailAfridi #PublicServiceDelivery #goodgovernance
ایک عدالت میرے رب کی ہے جس میں انصاف ہوگا انشاءاللہ
2026-07-05 10:38:49
64
Sagar2222 :
weldon cm 💪
2026-07-05 13:37:31
2
💫Dr merry ✨افریدی :
Salam sohil afridi eto afridi ym emo request accept ka 🥺zaror khbra mi da
2026-07-05 11:00:43
18
Sohail khan pti 🇦🇪❤️ :
I love you imran khan
2026-07-05 10:38:03
9
MĐK آفریدی 🦅 ❤️🔥 :
2026-07-05 10:51:13
13
IKRAM KHAN ❤️7055🌹 :
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وزیر اعلی سہیل افریدی صاحب
میں اپ کو ایک درخواست کرتا ہوں
ضلع تحصیل چکدرا ڈخانہ خان پور
گاؤ کسٔی میں 75 سال سے
ایک سکول نہیں ہے
2026-07-05 12:09:23
9
Yousaf :
Non serious actors
2026-07-05 12:25:53
3
Sara afghan💔 :
Love 💕😘 you Cm Saib
2026-07-05 11:54:11
1
DON SWATI :
sir hume ap reply zaror Karen q k Jo nambar dey hi koye b nambar ni lag Raha I requested you reply Karen
2026-07-05 12:30:55
2
Zarmeena khan :
MashaAllah MashaAllah Alhumdulillah che domra sok raglal che da awm khbra e okra ❤️❤️
2026-07-05 16:23:49
0
🇵🇰PARDASI LIFE 🇦🇪 :
2026-07-05 16:03:11
1
Afridi804☝️🥰🥰🥰 :
🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰804
2026-07-05 13:58:55
3
Adnan khan :
Good 👍🏻
2026-07-05 11:53:27
1
To see more videos from user @immuhammadsohailafridi, please go to the Tikwm
homepage.