@alonechaudary: میں عورت ذات سے ڈر گیا ہوں ہاں میں ڈر گیا ہوں سچ کہوں تو میں تم سے ڈر گیا ہوں۔۔۔ کبھی تمہاری باتوں میں پناہ ڈھونڈتا تھا تمہاری آواز سن کر دل کے موسم بدل جاتے تھے۔ مجھے لگتا تھا محبت وہ سایہ ہے جو دھوپ میں بھی ساتھ چلتا ہے، مگر تم نے سکھایا کہ بعض سائے اندھیرا بڑھا دیتے ہیں۔ میں عورت ذات سے نہیں، ان وعدوں سے ڈر گیا ہوں جو تم نے خدا کو گواہ بنا کر کیے میں ان قسموں سے ڈر گیا ہوں جو تم نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کھائی تھی جب نبھانے کا موکا آیا تم ساتھ ہی مکر گئی۔ تم نے آنکھوں میں خواب سجا کر راستے میں چھوڑ دیا۔ میں ان لفظوں سے ڈر گیا ہوں جو محبت کے نام پر کہے گئے مگر وقت آنے پر بے معنی ثابت ہوئے۔ تمہارے بعد ہر نئے چہرے میں ایک پرانا خوف جاگ اٹھتا ہے۔ اب کوئی قریب آئے تو دل پوچھتا ہے، کیا یہ بھی ایک دن بدل جائے گا؟ کیا یہ بھی میری خاموشیوں کو میری کمزوری سمجھ لے گا؟ تم نے صرف دل نہیں توڑا، اعتماد کی وہ شاخ بھی توڑ دی جس پر میں نے برسوں کی امیدیں سجائی تھیں۔ اب ہنستا ہوں تو لوگ کہتے ہیں سب ٹھیک ہے مگر انہیں کیا خبر کچھ زخم آنکھوں سے نہیں رویوں سے لگتے ہیں۔ میں عورت ذات سے ڈر گیا ہوں مگر شاید سچ یہ ہے کہ میں تم جیسی محبت سے ڈر گیا ہوں جو ابتدا میں جنت لگتی ہے اور آخر میں انسان کو خود سے بھی بے گانہ کر دیتی ہے۔ Yasir tanha 💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔