@abbyaqueen2: جب اس نے مجھے ہر جگہ سے بلاک کیا، تو شاید اسے لگا ہوگا کہ اب میری دنیا خاموش ہو جائے گی۔ مگر وہ نہیں جانتا تھا کہ بلاک صرف نمبر ہوتے ہیں، یادیں نہیں...! ہر نوٹیفکیشن پر دل بے اختیار اس کا نام ڈھونڈتا ہے، ہر گانے میں اس کی کمی محسوس ہوتی ہے، اور ہر رات دل یہی سوال کرتا ہے کہ آخر میری محبت میں ایسی کون سی کمی رہ گئی تھی؟ عجیب بات ہے... انسان کو اپنی زندگی سے نکال دینا تو آسان ہوتا ہے، مگر کسی کے دل سے اپنی یادیں مٹانا کبھی آسان نہیں ہوتا۔ اب نہ کوئی شکایت ہے، نہ کوئی گلہ... بس ایک خاموش دعا ہے کہ جہاں بھی ہو، خوش رہو۔ کیونکہ کچھ محبتیں ساتھ پانے کے لیے نہیں ہوتیں، صرف زندگی بھر یاد رہ جانے کے لیے ہوتی ہیں۔ "جب اس نے مجھے ہر جگہ سے بلاک کیا... تو اچانک یہی گانا میرے دل میں گونجنے لگا۔" @سـاحـل 🖤