@theunknown2312: کسی عورت کو اپنی آواز کی سختی اپنے غصے اور اپنے الفاظ کی بے رحمی سے توڑا جا سکتا ہے، مگر اسے محبت نہیں کہا جا سکتا۔ جو مرد غصے میں عورت کی عزت بھول جائے، اسے گالی دے، اس کے وقار کو مجروح کرے ... وہ دراصل اس عورت کو صرف اپنی ضرورت سمجھتا ہے، اپنی زندگی کا حصہ نہیں۔ کیونکہ محبت وہ نہیں جو اچھے موڈ میں میٹھے لفظوں سے ظاہر کی جائے محبت تو وہ ہے جو غصے میں بھی حدیں نہ توڑے، جو اختلاف میں بھی احترام نہ کھوئے، جو ناراضگی میں بھی زبان کو آلودہ نہ ہونے دے۔ یاد رکھیں جس عورت کی عزت غصے میں ختم ہو جائے، وہاں محبت پہلے ہی مر چکی ہوتی ہے۔ محبت وہ رشتہ ہے جہاں دل ٹوٹنے سے پہلے زبان رک جاتی ہے، اور انا بولنے سے پہلے احترام یاد آ جاتا ہے۔ #deartiktokteamdontunderviewmyvideos #pleaseviralmyvideo #deartiktokteamviralmyvideo #plztiktokteamdontunderviewmyvideos #plzunfrezemyaccount