@faizanjavied18: سیکرٹری ایمرجنسی سروسز اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ننکانہ صاحب کی خصوصی ہدایات پر، ریسکیو اہلکار نے نہر میں نہاتے بچوں اور بڑوں کو بڑے پیار، شفقت اور محبت کے ساتھ باہر نکالا۔ ریسکیو اہلکار نے بچوں کو بڑے اچھے انداز میں موٹیویٹ کیا اور انہیں سمجھایا کہ نہر کا گہرا پانی اور تیز بہاؤ ان کی زندگیوں کے لیے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ بچوں نے بھی ریسکیو اہلکار کی اس محبت بھری اور مخلصانہ نصیحت کو خوشی خوشی تسلیم کیا اور وہ ہنستے مسکراتے ہوئے نہر سے باہر آ گئے۔ آگاہی پیغام: دریا اور نہریں پکنک پوائنٹ نہیں بلکہ خطرناک مقامات ہیں۔ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ پیار اور تفہیم سے ہی ہم اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور حادثات سے بچا سکتے ہیں۔ #PunjabRescue1122 #Rescue1122 #SafetyFirst #PublicAwareness #NankanaSahib