@dilrishpti: باجوڑ: وقت کی رفتار نے چہروں پر عمر کی لکیریں ضرور ثبت کر دیں، مگر دوستی کی خوشبو اور کلاس فیلوز کا رشتہ آج بھی ویسا ہی تازہ ہے۔ باجوڑ میں 1981 کے سابق کلاس فیلوز 45 سال بعد ایک بار پھر اپنے اسی سکول میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے طالب علمی کے سنہری دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ماضی کو لمحہ بھر کے لیے حال میں بدل دیا۔ اس موقع پر شرکاء نے خوب گپ شپ کی، بے ساختہ قہقہے لگائے، پرانی شرارتوں کو دہرایا اور ایک دوسرے کے ساتھ بیتے یادگار لمحات کو تازہ کیا۔ تقریب میں شریک سابق طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وقت اور فاصلے چاہے جتنے بھی بڑھ جائیں، دوستی، استاد کا احترام اور تعلیمی رشتوں کی مٹھاس کبھی ماند نہیں پڑتی۔