@assistantcommissionerra2: ڈپٹی کمشنر صوابی، ڈاکٹر طارق اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر رزڑ صبیحہ ہستم نے یومِ شہادتِ کرنل شیر خان، نشانِ حیدر کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شہید کی بے مثال بہادری، وطن سے محبت اور لازوال قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی روشن مثالیں ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طارق اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر رزڑ صبیحہ ہستم نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، جن کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا#foryoupage #ضلع_صوابی @Assistant commissioner Razzar @A-Assistant commissioner