@subhan_writes95: عورت کی عزت اور محبت یہ دو الگ چیزیں نہیں، بلکہ ایک ہی کردار کے دو رخ ہیں۔ جہاں عزت نہیں ہوتی، وہاں محبت صرف ایک وقتی جذبہ رہ جاتی ہے ... اور جہاں محبت سچی ہو، وہاں عزت خود بخود شامل ہوتی ہے۔ محبت کا مطلب صرف الفاظ، وعدے یا ساتھ ہونے کا دعویٰ نہیں محبت کا اصل مطلب یہ ہے کہ تم اُس کے وقار کو کبھی مجروح نہ کرو نہ ہجوم میں نہ تنہائی میں نہ غصے میں نہ اختیار میں۔ اکثر لوگ محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر عزت دینا بھول جاتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ سامنے والا اُن سے جُڑا رہے مگر اُسے وہ مقام نہیں دیتے جس کا وہ حقدار ہے۔ یہ محبت نہیں ... یہ خود غرضی ہے۔ اصل محبت یہ ہے کہ تم اُس کی خاموشی کو بھی سمجھو اُس کی حدوں کا احترام کرو اور کبھی اپنی انا کو اُس کی عزت سے بڑا نہ ہونے دو۔ عورت کو محبت دینا آسان ہے مگر اُس محبت میں عزت شامل رکھنا ہی اصل امتحان ہے۔ اگر تم کسی عورت سے سچی محبت کرتے ہو تو وہ تمہارے لفظوں سے نہیں تمہارے رویے سے خود کو محفوظ محسوس کرے گی۔ ... اور یہی وہ مقام ہے جہاں محبت صرف احساس نہیں رہتی بلکہ ایک ذمہ داری بن جاتی ہے، جسے ہر کوئی نبھا نہیں سکتا۔#tiktokpakistan #nkamishq🥀 #stendwithkashmir #foruyou