@shortcliks: جھیل سیف اللہ میں ایک خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت: ’باپ نے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگانے کا سوچا مگر پھر بچوں کے پاس لوٹ گئے‘ ’پانی کا بہاؤ انتہائی تیز تھا اور بظاہر کشتی میں موجود افراد خوفزدہ تھے اور مدد کے لیے پہنچنے والی لانچ پر چھلانگ نہیں لگا رہے تھے۔ خاندان کے سربراہ نے ایک مرتبہ چھلانگ لگانے کی کوشش کی، مگر پھر واپس مڑ گئے اور اپنے بچوں کو سنبھالنے لگے۔‘ ’پانی کا بہاؤ انتہائی تیز تھا اور بظاہر کشتی میں موجود افراد خوفزدہ تھے اور مدد کے لیے پہنچنے والی لانچ پر چھلانگ نہیں لگا رہے تھے۔ خاندان کے سربراہ نے ایک مرتبہ چھلانگ لگانے کی کوشش کی، مگر پھر واپس مڑ گئے اور اپنے بچوں کو سنبھالنے لگے۔‘ ’اس کے بعد کا منظر وہاں موجود بہت سے لوگوں نے بھی دیکھا کہ خاندان کے سربراہ نے اپنے تمام بچوں کو اپنے ساتھ لگانے کی کوشش کی اور انھیں اپنے بازوؤں کے حصار میں لے لیا۔‘ سعد کریم صوبہ خیبرپختونخوا میں سوات کے قریب واقع سیف اللہ جھیل کے کنارے واقع ایک ریستوران کے مالک ہیں اور اُن کا دعویٰ ہے کہ وہ دو روز قبل اس جھیل میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے عینی شاہد ہیں جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت ہوئی۔ پاکستانی بحریہ کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر عامر اوندل کی بڑی بیٹی امریکہ سے پاکستان چھٹیاں گزارنے آئیں تھیں، جس کے بعد اوندل فیملی نے مل کر سوات جانے کا فیصلہ کیا تاکہ پورا خاندان ایک ساتھ اچھا وقت گزار سکے، مگر اہلخانہ کے مطابق کسی کے وہم و گمان میں نہ تھا کہ اس سفر کا انجام اتنا المناک ہو گا۔ دو روز قبل (یکم جولائی) لاہور سے تعلق رکھنے والے عامر اوندل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مہوڈنڈ کے علاقے میں واقع سیف اللہ جھیل میں کشتی میں سوار تھے جب یہ اُلٹ گئی، اس حادثے کے نتیجے میں اس خاندان کے چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں سابق لیفٹیننٹ کمانڈر عامر اوندل، اُن کے 20 سالہ بیٹے عبداللہ اوندل، دو بیٹیاں 27 سالہ پروا اوندل اور 23 سالہ رویل اوندل، جبکہ پروا اوندل کے دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ عامر اوندل کی تیسری بیٹی بشریٰ تاحال لاپتہ ہیں اور ریسکیو اہلکار اُن کی تلاش میں مصروف ہیں۔ اس خاندان کے چھ افراد کی تدفین جمعرات کی شام لاہور میں کر دی گئی ہے۔ عینی شاہدین اور اہلِخانہ کے مطابق حادثہ پیش آنے کے بعد ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر عامر اوندل اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے اور اسی کوشش میں اپنی جان بھی گنوا بیٹھے#viral #viralvideos #trending #foryourpage #foryou

Mini vlogs🥀💔
Mini vlogs🥀💔
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 05 July 2026 18:25:56 GMT
406
13
0
1

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @shortcliks, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About