@workerswelfarefund_wwf: سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس کا انعقاد سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ، جناب ذوالفقار احمد کی زیرِ صدارت اتوار کے روز ورکرز ویلفیئر فنڈ کے افسران اور دیگر عملے کے ساتھ ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ادارے کے مختلف انتظامی، مالی اور فلاحی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے متعلقہ افسران سے جاری منصوبوں، کارکردگی اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا۔ اس موقع پر جناب ذوالفقار احمد نے کہا کہ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور ورکرز ویلفیئر فنڈ اپنے مینڈیٹ کے مطابق خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں پیشہ ورانہ مہارت، شفافیت اور بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ادارے کے افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ #foryou #foryoupage #fyppppppppppppppppppppppp #fypシ゚viral @labour @Workers union network ®️ @Workers Union @Industries @Workers Community @overseas_officials

@workerswelfarefundofficial
@workerswelfarefundofficial
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 05 July 2026 18:58:04 GMT
205
30
1
2

Music

Download

Comments

shahzimkhan6383
Shahzi k.a🇮🇹💲 :
🌹🌹🌹
2026-07-05 19:07:54
0
To see more videos from user @workerswelfarefund_wwf, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About