@hashmi_writes60: #readmycaption 👇🏻 دیر سے ہی صحیح مگر کچھ بنے ضرور، کیونکہ یہ زمانہ خیریت نہیں، حیثیت پوچھتا ہے۔ زندگی میں کبھی بھی صرف اس لیے ہمت مت ہارو کہ منزل دیر سے مل رہی ہے۔ وقت لگ جائے تو لگنے دو، مگر اپنے خوابوں کا دامن مت چھوڑو۔ دنیا اکثر انسان کے دکھ، جدوجہد اور خاموش قربانیوں کو نہیں دیکھتی، وہ صرف اس کی کامیابی اور مقام کو یاد رکھتی ہے۔ اس لیے اپنی محنت جاری رکھو، اپنے رب پر بھروسہ رکھو، اور خود کو اس قابل بناؤ کہ ایک دن تمہاری کامیابی تمہاری پہچان بن جائے۔ یاد رکھو، دیر سے ملنے والی کامیابی اکثر سب سے زیادہ باوقار ہوتی ہے۔ ہاشمی صاحب #hashmi_sahab_official #reailty_of_life #viralcontentcreator #eveyonehighlightsfollowers