@merypastumho66: اس طرح اچانک یاد آ کر دل کو بے چین نہ کیا کرو، کیونکہ تمہاری ہر یاد دل کے پرانے زخم پھر سے ہرے کر دیتی ہے۔ تم سے دوری کا دکھ ہی کم نہ تھا کہ تمہاری یادیں بھی سکون چھین لیتی ہیں۔ ہر رات تمہارا خیال آنکھوں سے نیند چرا لیتا ہے اور ہر صبح تمہاری کمی کا احساس پہلے سے زیادہ گہرا ہو جاتا ہے۔ کاش تم جان پاتے کہ کسی کو صرف یاد کر لینا بھی کتنی بڑی اذیت بن سکتا ہے۔ تم پاس نہیں ہو، یہی ایک حقیقت میری ہر خوشی کو ادھورا کر دیتی ہے۔ دل ہزار بار خود کو سمجھاتا ہے، مگر تمہاری یاد ہر بار جیت جاتی ہے۔ کچھ فاصلے جسموں کے ہوتے ہیں، مگر کچھ فاصلے روح کو بھی تھکا دیتے ہیں۔ میری خاموشی میں بھی تمہارا نام بستا ہے، اور میری دعاؤں میں بھی صرف تمہاری خوشی شامل ہے۔ شاید محبت کی سب سے بڑی سزا یہی ہے کہ انسان جسے سب سے زیادہ چاہے، وہ اس کے پاس نہ ہو۔🥺😢 سیاہ بخت 🖤