@nasirbugti102: muhabbat عجیب سزا ہے۔مل جائے تو انسان بدل جاتا ہے ،اور نہ ملے تو انسان بکھر جاتا ہے۔یہ وہ احساس ہے جو دِل کے کونے میں بیٹھ کر ہر دھڑکن کے ساتھ اپنا حساب لیتا ہے۔کبھی یادوں کے روپ میں برس پڑتا ہے ،کبھی خاموشی میں رس بس جاتا ہے۔ کہتے ہیں محبت زندگی بدل دیتی ہے... ہاں بدل دیتی ہے ۔مل جائے تو چہرے پر مسکراہٹیں اُگ آتی ہیں،موسم نرم پڑ جاتے ہیں،رتیں بھی مہربان ہو جاتی ہیں۔لیکن جب مُحبت نہ ملے جب ہاتھ خالی رہ جائیں،جب نصیب صرف انتظار لکھ دے... تو انسان کی آنکھوں کے پیچھے ایک نہ ختم ہونے والی ویرانی کھل اٹھتی ہے۔ مُحبت نہ ملے تو بندہ صرف روتا نہیں.... اندر ہی اندر ٹوٹتا ہے،ٹکڑوں میں تقسیم ہو جاتا ہے۔لوگ سمجھتے ہیں دکھ صرف آنسوؤں سے ماپا جاتا ہے،انہیں کیا خبر... سب سے بڑا رونا تو وہ ہوتا ہے جو خاموشی سے رستا رہتا ہے۔ مُحبت جب نہ ملے نا.... تو انسان اپنی ہی سانسوں سے لڑنے لگتا ہے۔ہر رات بستر پر لیٹ کر دِل سے پوچھتا ہے،آخر میں ہی کیوں؟میں نے کیا قصور کیا تھا؟مگر جواب صرف خاموشی ہوتی ہے.... وہی خاموشی جو روحِ میں اُتر کر ساری زندگی کا سکون چاٹ جاتی ہے۔ مُحبت جب چھین لی جائے تو دُنیا بھی بدل جاتی ہے۔وہی راستے جو کبھی اس کے قدموں کی چاپ سے روشن ہوا کرتے تھے،اب سنسان لگتے ہیں،وہی لفظ جو کبھی دِل کو دھڑکن دیتے تھے،اب زخم بن کر چبھتے ہیں۔ مُحبت نہ ملے تو انسان سیکھ جاتا ہے کہ مسکراہٹیں بھی کبھی کبھار جھوٹ ہوتی ہیں،اور آنکھوں کی نمی ہی اصل سچ اور آج بھی جب کوئی مجھے یہ کہتا ہے نہ کہ خدا تمہاری ہر دعا قبول کرے تو سب سے پہلے مجھے تمہارا خیال آتا ہے جاناں۔#fy #foruyou #fy #fy