@safirkhan5160: #مظہرِ محبت و شفقت: حدیث نبوی ﷺ کے مطابق ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ سگے بھائی تو خون اور تربیت کے رشتے میں جڑے ہوتے ہیں، اس لیے ان کے درمیان شفقت اور ہمدردی بنیادی حیثیت رکھتی ہے#بڑے بھائی کا مقا#بڑےڑا بھائی باپ کی طرح ہوتا ہے۔ چھوٹے بھائیوں پر اس کا احترام لازم ہے، جبکہ بڑے بھائی پر چھوٹوں کی تربیت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری ہوتی ہے#بڑے بھائی کا حق #بڑےے چھوٹے بھائیوں پر ایسا ہے جیسے باپ کا حق اولاد پر، حق کبیر الإخوة علی صغیرہم کحق الوالد علی ولدہ (مراسیل أبي داوٴد) (مشکاة) چھوٹے بھائیوں کو چاہیے کہ بڑے بھائی کا ادب واحترام کریں، ان سے رابطہ رکھیں، ان کی غلطیوں پر عفو ودرگذر سے کام لیں، اگر وہ غلط راستے پر چلیں تو حکمت وحسن تدبیر سے تنبیہ کریں، ان کے لیے دعا بھی کریں، جائز امور میں ان کی رائے مشورے پر عمل کریں اور ان کے ساتھ حسن سلوک اور احسان کا برتاوٴ کریں، والدین کے گذرجانے کے بعد بڑے بھائی کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے، بڑے بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے چھوٹے بھائیوں پر شفقت ورحمت کا معاملہ کریں، ان کی اچھی تعلیم وتربیت پر توجہ دیں، ان کا ہرممکن تعاون کریں اور ان کی دینی، علمی، فکری اور اصلاحی راہنمائی کرتے رہیں