@umarwrites2019: کچھ لوگ بیماری سے نہیں مرتے… وہ روز تھوڑا تھوڑا اپنی ہی سوچوں میں بکھرتے رہتے ہیں۔ اضطراب ایک ایسی خاموش جنگ ہے، جو باہر سے نظر نہیں آتی، مگر اندر انسان کو کھوکھلا کر دیتی ہے حد سے زیادہ سوچنے والا انسان کبھی سکون سے نہیں جیتا۔ وہ ہر لفظ کے پیچھے مطلب ڈھونڈتا ہے، ہر رویے کو دل پر لے لیتا ہے، اور ہر رات اپنے ہی خیالوں میں قید ہو جاتا ہے۔ عجیب اذیت ہوتی ہے جب دماغ سونے نہ دے اور دل خاموش رہنے نہ دے۔ لوگ کہتے ہیں اتنا مت سوچو مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ کچھ لوگ سوچتے نہیں، سوچیں خود اُن پر حملہ کر دیتی ہیں۔ ہر وقت ایک انجانا خوف، ایک بےنام اداسی، اور دل میں مسلسل چلتی ہوئی جنگ… انسان کو باہر سے زندہ مگر اندر سے تھکا دیتی ہے۔ سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب انسان ہر کسی کے سامنے ٹھیک ہونے کا ڈرامہ کرتا رہے، مگر تنہائی میں خود کوسنبھال نھیں پاتے۔۔ #umarwrites2019