@unfav_haseeb: ا کچھ لوگ زندگی میں اتنے خاموش ہوتے ہیں کہ ان کے دکھ بھی آہستہ آہستہ بولنا چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ اپنی مسکراہٹ کے پیچھے کتنے طوفان چھپائے رکھتے ہیں، یہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔ لوگ انہیں مضبوط سمجھتے ہیں، بے حس سمجھتے ہیں، یا پھر یہ گمان کر لیتے ہیں کہ انہیں کبھی کسی بات سے فرق نہیں پڑتا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ سب سے زیادہ ٹوٹے ہوئے لوگ وہی ہوتے ہیں جو سب سے کم شکایت کرتے ہیں۔ ہم بھی شاید انہی لوگوں میں سے ہیں جن کے حصے میں محبت سے زیادہ محرومیاں، وفاؤں سے زیادہ جدائیاں، اور خوابوں سے زیادہ شکستیں آئیں۔ وقت نے ہر موڑ پر کچھ نہ کچھ ہم سے چھینا، مگر ہم نے کبھی شور نہیں مچایا۔ ہر دکھ کو اپنی خاموشی کی چادر میں لپیٹ کر دل کے کسی اندھیرے کونے میں رکھ دیا۔ شاید اسی لیے دنیا کو لگا کہ ہمیں درد محسوس ہی نہیں ہوتا۔ عجیب بات ہے کہ جب ہم کسی کے لیے روئے، کسی نے ہمارے آنسو نہ دیکھے۔ جب ہم اندر ہی اندر بکھرتے رہے، کسی نے ہمارے وجود کی دراڑوں پر نظر نہ ڈالی۔ اور جب ہم نے خاموش رہنا سیکھ لیا تو لوگوں نے ہماری خاموشی کو رضا سمجھ لیا۔ کسی نے یہ جاننے کی کوشش نہ کی کہ اس سکوت کے پیچھے کتنی چیخیں دفن ہیں۔ ہمارے نام کے صدمے کسی نے جھیلنے کب ہیں؟ آخر کون ہے جو ہماری غیر موجودگی پر راتوں کو جاگے گا؟ کون ہے جو ہماری یاد میں اپنی دعاؤں کو نم کرے گا؟ دنیا بہت جلد عادی ہو جاتی ہے۔ آج جس کے بغیر سانس لینا مشکل لگتا ہے، کل اسی کے بغیر زندگی معمول بن جاتی ہے۔ یہی دنیا کا دستور ہے۔ یہاں لوگ قبروں پر پھول تو رکھ دیتے ہیں، مگر زندہ انسانوں کے زخموں پر مرہم رکھنا بھول جاتے ہیں۔ ہم نے جن لوگوں کے لیے اپنی خوشیاں قربان کیں، وہی لوگ ایک دن ہماری تکلیفوں سے بے خبر نکلے۔ جنہیں اپنا سمجھ کر ہر درد بانٹا، انہوں نے ہی ہمیں یہ احساس دلایا کہ کچھ رشتے صرف ضرورت تک محدود ہوتے ہیں۔ جب ضرورت ختم ہو جائے تو تعلق بھی سانس لینا چھوڑ دیتا ہے۔ اب اگر کبھی تھکن ہماری روح تک اتر آئے، اگر کبھی دل دھڑکنے سے انکار کر دے، اگر کبھی یہ وجود خاموش ہو جائے، تو شاید واقعی کوئی قیامت برپا نہ ہوگی۔ زندگی اپنے معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ سورج حسبِ معمول طلوع ہوگا، شام اپنے وقت پر اترے گی، لوگ ہنسیں گے، محفلیں سجیں گی، اور ہمارے ذکر پر شاید چند لمحوں کی خاموشی کے بعد بات بدل دی جائے گی۔ اسی لیے تو کہتے ہیں کہ ہم جیسوں کو مر جانے میں دشواری نہیں ہوگی۔ مشکل تو انہیں ہوتی ہے جن کے جانے سے دنیا رک جاتی ہے، جن کے بچھڑنے سے کئی دل ویران ہو جاتے ۔#viewsproblem #unfrezzmyaccount #standwithkashmir #viralvideo #foryoupageofficiall
یوں تو میں ضبط کا قائل ہوں مگر دکھ ہے بڑا
میں نے اس ہجر میں رونا نہیں مر جانا ہے😣
اس قدر بوجھ ہے نیندوں کا میری آنکھوں پر
میں نے تھک ہار کے سونا نہیں مر جانا ہے🥺
2026-07-06 15:06:26
1
کاشی ایڈیٹس :
haye sakdy
2026-07-06 07:21:31
0
Shaheer :
End 🥲🥺
2026-07-06 07:11:04
0
Shaheer :
کسی نے کیا خوب کہا ہے:
"بہت سی ایسی محبتیں بھی ہوتی ہیں،
جو مکمل نہیں ہوتیں، پر ختم بھی نہیں ہوتیں۔"
محبت مکمل نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جھوٹی تھی۔ کبھی کبھی کسی کو نہ پا کر بھی دل میں اس کی عزت اور یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہی سچی محبت کی نشانی ہوتی ہے۔ قسمت کے کھیل بھی عجیب ہیں—کچھ لوگ دل میں تو بس جاتے ہیں، پر ہاتھوں کی لکیروں میں نہیں ہوتے
2026-07-06 07:56:27
0
waqas309 :
BAVA a Gal te theeeeek a 🤔🤔🤔
2026-07-07 08:59:28
0
Habib Ullah :
🌹🌹🌹
2026-07-08 17:50:53
0
Aamir Shahzad 1376 :
🥰🥰🥰
2026-07-06 07:03:36
0
باغی🚩 :
💯💯💯
2026-07-11 03:45:46
0
To see more videos from user @unfav_haseeb, please go to the Tikwm
homepage.