@saqi.writes852: کہتے ہیں، عورت کی زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں، جو ہمیشہ یاد رہ جاتے ہیں۔ کبھی وہ اس کی دعاؤں میں رہتے ہیں، کبھی اس کی خاموشیوں میں۔ ہر محبت کا انجام نکاح نہیں ہوتا، مگر ہر ادھوری محبت بھلائی بھی نہیں جا سکتی۔ کچھ لوگ قسمت میں نہیں ہوتے، مگر عمر بھر دل کے کسی کونے میں آباد رہتے ہیں، اور بس ایک خوبصورت مگر ادھوری یاد بن جاتے ہیں۔