@malik_abdul_qayyum_kakar: کوئٹہ. پشتون وطنی بزرگ محترم مشر ملک عبدالقیوم خان کاکڑ کی کل رات کوئٹہ کے خوبصورت اور پر امن علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہنہ اوڑک میں پر امن قبائلیوں پر مسلح دہشتگرد افراد کا وحشیانہ حملہ اور متعدد شہریوں کی شہادت و زخمی ہونا اور لاپتہ ہونے کی انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول عمل ہے۔ ثابت ہوا کہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے۔ پاکستان کی دوسری بڑی عسکری چھاونی کے ناک کے نیچے بھی عوام کی جان ومال محفوظ نہیں۔ عوام اور بے گناہ معصوم قبائل کو غیر ریاستی مسلح عسکریتی عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑنے والی پالیسی قطعا منظور نہیں۔ عوام کی جان ، مال ، عزت اور آبرو کی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔۔