@janzaib.sahil: انسان کو اپنے ماضی یا اپنے جائز پیشے پر کبھی شرمندہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ یہی ماضی اور یہی محنت اس کی کامیابی کی بنیاد بنتے ہیں جو شخص زندگی میں سختیاں، مشکلات اور آزمائشیں برداشت کرتا ہے، وہی مستقبل میں کامیابی کی حقیقی قدر جانتا ہے۔ اس لیے اپنے کام کو ہمیشہ عزت اور فخر کے ساتھ انجام دیں، چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا دنیا کا کوئی بھی حلال پیشہ کمتر نہیں ہوتا، بلکہ انسان کی دیانت، محنت اور کردار ہی اس کی اصل پہچان ہوتے ہیں۔ اگر کوئی شخص آپ کے پیشے یا کام کی وجہ سے آپ کا ساتھ چھوڑ دے، تو سمجھ لیجیے کہ وہ کبھی بھی آپ کا حقیقی خیرخواہ یا اپنا نہیں تھا جو لوگ آپ کی قدر کرتے ہیں، وہ آپ کی محنت، کردار اور اخلاص کو اہمیت دیتے ہیں، نہ کہ آپ کے پیشے کو۔ جہانزیب خان ✨ #Capcut #janzaibsahil #fyp #unfrezzmyaccount #tictok