@m.yaseen0o: بس اپنے واسطے ہی فکرمند ہیں یہاں سارے لوگ، وقت کی دوڑ میں اب کس کو دوسرے کا خیال رہ گیا ہے رشتے بھی اب لفظوں کی طرح بدل جاتے ہیں آج ساتھ ہوں تو کل شاید نام لینے تک نہ رہ جائیں دیکھ کر بھی ان دیکھا کر دینا اب معمول سا ہے دلوں میں وہ پرانی مروّت، وہ پاسداری کہاں رہی پر میں پھر بھی دعاگو ہوں اپنے ہر اپنے کے لیے جو روٹھ گئے، جو چھوٹ گئے یا جو دل سے اُتر گئے۔ اللہ خوش رکھے ان کو بھی جو میرے ساتھ نہیں، اور ان کو بھی جو ابھی تک میری دعا میں شامل ہیں یا رب جو میرے ساتھ جڑ کر چلتے ہیں ان کی راہوں میں آسانیاں رکھ ان کے دلوں میں سکون اتار اور ان کے مقدر میں خیر کے دروازے کھول دے اور مجھے اتنا ہمت والا بنا دے کہ میں کسی کے بدل جانے سے نہ ٹوٹوں، کسی کے دور جانے سے نہ رکوں، اور تو میرے لیے وہ لوگ چن دے جو میرے درد کو بھی سمجھیں اور میرے ہونے کی قدر بھی کریں..!